17 مئی 2010 - 19:30

کالعدم جنداللہ دہشت گرد تنظیم کا سرغنہ عبدالمالک ریگی گرفتار ہوا ؛ خونخوار دہشت گرد کو بیرون ملک گرفتار کرکے ایران منتقل کیا گیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر اطلاعات ححۃالاسلام حیدرمصلحی

اہل البیت نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی و زارت اطلاعات نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں نے ایک کاروائی کے دوران کالعدم دہشت گروہ جنداللہ کے سرغنے "عبدالمالک ریگی" کو گرفتار کرلیا ہے۔

اپڈیٹ - 1

زاہدان کی انقلابی و عمومی عدالتوں کے اٹارنی جنرل "محمد مرزیہ" نے کہا: ریگی کی گرفتاری سیکورٹی و انٹیلجنس منصوبہ بندی کے تحت آج صبح (منگل) کو عمل میں آئی؛ یہ کامیابی عرصۂ دراز سے جاری اقدامات کے نتیجے میں حاصل ہوئی اور کل ہی عبدالمالک ریگی سرزمین ایران میں پہنچادیا گیا ہے اور اس کو سیکورٹی و عدالتی حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔

اپڈیٹ - 2

وزیر داخلہ «جنرل مصطفی محمد ‌نجار» نے ـ جو صدر و کابینہ کے ہمراہ جنوبی خراسان کے دورے کی موقع پر "بیرجند" شہر میں تھے ـ نے بدنام زمانہ شرپسند و دہشت گرد عبدالمالک ریگی کی گرفتاری کے بارے میں کہا: یہ شرپسند عنصر جو اجنبی طاقتوں کی سیکورٹی اور جاسوسی ایجنسیوں کا آلۂ کار تھا، مختلف مواقع پر شرپسندی کی وارداتوں میں ملوث تھا جسے سیکورٹی فورسز کی ہوشیاری اور امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں کی ہمت سے گرفتار کیا گیا؛ وہ شرارت اور دہشت گرد کی نئی کاروائی کی نیت سے ایک خاص مقام سے دوسرے مقام کی طرف جارہا تھا لیکن ہماری طرف سے پہلے سے بچھائے گئے سیکورٹی جال میں پھنس گیا ور اس وقت یہ شخص ملت ایران کی چنگل میں ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس شخص کو ملک سے باہر گرفتار کیا گیا اور ملک میں منتقل کردیا گیا اور ہماری سیکورٹی و انٹیلجنس فورسز کی یہ کاروائی ظاہر کرتی ہے کہ علاقائی حالات و واقعات پر ہماری نظر کتنی گہری ہے۔

اپڈیٹ – 3

مجلس شورائے اسلامی (پارلیمان) کی صدارتی باڈی کے رکن "جناب محمد دہقان" نے ریگی کی گرفتاری پر اظہار مسرت کرتے ہوئے اس کی گرفتاری میں کردار ادا کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس شرپسند کی گرفتاری ملک اور علاقے کے حالات پر ہمارے پورے قابو کی نشاندہی کرتی ہے اور جو بھی شخص ایران کے خلاف جرم کا ارتکاب کرے گا اسے دنیا میں کہیں بھی امن نصیب نہ ہوگا۔

 اپڈیٹ – 4

وزیر اطلاعات نے کہا:

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزیر اطلاعات "«حجت‌الاسلام حیدر مصلحی" نے واقعی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا:

ــ وزارت اطلاعات کے پاس ریگی کے خفیہ ٹھکانوں اور آمد و رفت سے متعلق دستاویزات اور تصاویر موجود تھیں؛ امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں نے امریکی گرفتاری سے 24 گھنٹے قبل امریکی اڈے میں لی گئی تصویر حاصل کرنے کے بعد اس کی حرکات و سکنات کی نگرانی شروع کردی اور جب وہ مناسب مقام پر پہنچا تو اسے گرفتار کرلیا گیا۔

ــ یہ کامیابی جنرل شوشتری کی شہادت کے بعد شروع ہونے والی 5 ماہہ کوششوں کا نتیجہ تھی؛ چنانچہ میں اس کاروائی میں شرکت کرنے والے اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ــ امریکہ، برطانیہ اور بعض دیگر ممالک کے ساتھ اس کا تعلق یقینی اور ناقبل انکار دستاویزات پر مبنی ہے اور یہ دستاویزات ہمارے پاس موجود ہیں۔ یہی دستاویزات وزیر داخلہ جناب نجار نے پاکستان کے دورے کے موقع پر پاکسانی حکام کو بھی دکھائی تھیں جو ناقابل انکار تھیں اور اسی وجہ سے انھوں نے تعاون کا وعدہ کیا تھا۔

ــ علاقے کی ایک انٹلجنس ایجنسی ـ جس کے ساتھ ہم نے ریگی کے بارے میں مذاکرات کئے تھے ـ نے بتایا تھا کہ اس شرپسند عنصر کا بعض یورپی ممالک کے ساتھ بھی قریبی تعلق ہے اور بعض ممالک کا اس نے دورہ بھی کیا ہے۔ اس دہشت گرد نے اپریل 2008 میں افغانستان میں نیٹو کے کمانڈر سے ملاقات کی تھی اور نیٹو کمانڈر نے گریٹر بلوچستان کے بارے میں اس کے نظریئے کو بے حد پسند کیا تھا۔

ــ امریکیوں نے کوہ سرباز میں واقع القاعدہ کا کیمپ ریگی کو دکھایا تھا اور اس سے مطالبہ کیا تھا کہ ایران کے خلاف کاروائیاں کرے۔ جون 2008 میں اسے جبل الطارق کے راستے یورپ لے جایا گیا اور بعض یورپی ممالک نے بھی اس سے ایران کے خلاف تخریب کاری کی کاروائیوں کا مطالبہ کیا۔ یہ دورہ بھی امریکہ اور برطانیہ کی تجویز اور ان ہی کی مدد سے انجام پایا تھا۔

ــ ناقابل انکار اسناد و دستاویزات بتاتی ہیں کہ ریگی کا کام کاج کیا تھا اور اس کی سرگرمیاں کیا تھیں۔ مثال کے طور پر اس کے پاس ایک پاکستانی شناختی کارڈ ہے جو امریکیوں نے پاکستان سے جاری کرکے اس کو دے دیا تھا؛ اس کے پاس ایک افغانی پاسپورٹ ہے جو امریکیوں نے اس کو دے دیا ہے تا کہ وہ دہشت کاروائیوں کی منصوبہ بندی کے لئے مختلف ممالک کے دورے کرسکے۔ اس کے ساتھ دو دیگر افراد بھی گرفتار ہوئے ہیں جن میں سے ایک کے پاس دبئی کا ویزا ہے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس نے حال ہے میں امارات کا دورہ بھی کیا ہے۔

ــ ‌اس شرپسند عنصر اسرائیلی موساد، برطانوی انتیلجنس سروس، امریکی سی آئی ای  شرور در طول مدت شرارت با خط دہی و حمایت سرویس‌ہای اطلاعاتی موساد، سیا و اینتلیجنت سرویس و دستگاہ‌ہای جاسوسی برخی کشورہای اروپایی صورت گرفت۔

ــ موساد نے کئی یورپی ممالک کی قومی دستاویزات کے ذریعے اپنے دہشت گرد دبئی بھجوائے جنہوں نے وہاں حماس کے سنیئر کمانڈر محمد المبحوح کو شہید کردیا اور اس طرح اس نے علاقے کو اپنی دہشت گردی کے لئے گوشۂ امن میں تبدیل کرنے کی کوشش کی اور ساتھ ہی اسرائیل کے دیگر دوستوں یعنی امریکہ اور برطانیہ نے عبدالمالک ریگی کو افغانستان بلوا کر اپنے اڈوں میں اس کا خیر مقدم کیا اور اس کو مستقبل قریب میں دہشت گردی کی کاروائیوں کے سلسلے میں اہم ہدایات دیں تا کہ دبئی کی رسوائی پر پردہ ڈالا جاسکے۔ مگر صہیونی ریاست نے دبئی میں اپنا منہ ہی کالا کیا اور نوبت یہاں تک پہنچی کہ اب یہ رسوائی کسی صورت میں چھپانا ممکن نہیں ہے اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ نیٹو اور امریکی اڈوں سے نکلنے والا ریگی سیدھا ایران منتقل کیا گیا حالانکہ اس کو دہشت گردی کے نئے اہداف دے کر کہیں اور روانہ کیا گ